بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں 6 جون 2023ء کو درج کیا گیا ایک مقدمہ درج ہے، پولیس


ویب ڈیسک September 27, 2024
(فوٹو: فائل)

بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے کیس میں پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔


پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جس میں اسلام آباد پولیس نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی ۔


پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بشری بی بی کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے، جو 6 جون 2023ء کو درج کیا گیا تھا۔


اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی لیگل کی رپورٹ اسٹیٹ کونسل کے ذریعے عدالت میں پیش کی گئی۔ سماعت میں ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا ارشد کیانی بھی پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کے خلاف ایف آئی اے میں توشہ خانہ ٹو کیس ہی درج ہے۔


بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل چوہدری بھی عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عدت کیس میں بریت کے بعد نیب نے گرفتار کر لیا تھا۔


بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی پر درخواست پولیس رپورٹ جمع ہونے پر نمٹا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں