
براوو کا ٹی20 کیرئیر 582 میچز پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے 631 وکٹیں حاصل کیں اور 7 ہزار رنز بنائے۔
سابق آل راؤنڈر گوتم گمبھیر کی جگہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مینٹور ہوں گے، جو بھارتی ٹیم کیساتھ بطور ہیڈکوچ ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈوین براوو تمام طرح کی کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے
اس موقع پر براوو کا کہنا ہے کہ بطور مینٹور ٹیم کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہوں، گزشتہ 10 برسوں میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کا حصہ رہا اور آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی، فرنچائز مالکان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے عزت دی۔
مزید پڑھیں: شکیب الحسن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
فرنچائز کا کہنا ہے کہ ڈوین براوو بطور مینٹور نہ صرف کولکتہ نائٹ رائیڈرز بلکہ کیریبین پریمیئر لیگ، متحدہ عرب امارات اور میجر لیگ میں بھی فرنچائز کی نمائندگی کریں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔