پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل انگلش ٹیم کا اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار

انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر پاکستان کیخلاف سیریز کے آغاز سے قبل انجری کا شکار ہوکر باہر ہوگئے۔

انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان کیخلاف 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں فاسٹ بولر جوش ہل بھی شامل تھے تاہم وہ انجری کے باعث دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔

انگلینڈ 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے کیلئے اگلے ماہ اکتوبر کے آغاز میں پاکستان پہنچے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 اکتوبر تک شیڈول ہے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ قومی ٹیم کا اعلان ہوگیا

20 سالہ انگلش فاسٹ بولر جوش ہل نے رواں ماہ سری لنکا کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے صرف 10 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں۔

مزید پڑھیں: کامران غلام کو انگلینڈ کے خلاف اسکواڈ سے کیوں ڈراپ کیا گیا؟ فینز سیخ پَا

دوسری جانب جوش ہل کی انجری کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ نے ان کے متبادل کے طور پر کسی دوسرے کھلاڑی کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔