کراچی میں مون سون کا اختتام اکتوبر کا مہینہ گرم رہنے کی توقع

آئندہ چند روز کے دوران شہر کا موسم قدرے تیز ہواوں کے سبب بہتر رہنے کی توقع ہے

فائل فوٹو

شہر قائد میں مون سون کے تحت ہونے والی بارشوں کا امکان ختم ہوگیا جبکہ دیہی سندھ کے اضلاع اور بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ دنوں مغربی ہواؤں کے سبب شہر میں حدت محسوس کی گئی تاہم آئندہ چند روز کے دوران شہر کا موسم قدرے تیز ہواوں کے سبب بہتر رہنے کی توقع ہے۔


چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اکتوبر کا مہینہ گرم رہنے کی توقع ہے اور ہرسال اکتوبر کا اوسط درجہ حرارت 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ رہتا ہے۔

کراچی میں نومبر کے وسط سے خنک موسم کا آغاز ہوگا۔
Load Next Story