ایشوریا رائے کی بیٹی آرادھیا بچن کی سلمان خان کے ساتھ جعلی تصاویر وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 27 ستمبر 2024
سلمان اور آرادھیا کی جعلی تصاویر کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

سلمان اور آرادھیا کی جعلی تصاویر کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

 ممبئی: بالی ووڈ اسٹار ایشوریا کی بیٹی آرادھیا بچن کی اداکار سلمان خان کے ساتھ جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اداکارہ ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا بچن کو سلمان خان کے ساتھ کھڑے اور گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک تصویر میں سلمان خان اور آرادھیا کے ساتھ ایشوریا رائے بھی نظر آ رہی ہیں۔

رہورٹس کے مطابق سلمان خان اور آرادھیا کی جعلی تصاویر ایک ایسے فنکشن کی ہیں جس میں سلمان خان نے بھی شرکت کی تھی اور ایشوریا رائے بھی اپنی بیٹی کے ساتھ موجود تھیں۔ متعدد سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر کو حقیقی سمجھ کر تعریف کی تاہم جلد ہی یہ بات سامنے آگئی کہ سلمان خان اور آرادھیا بچن کی تصاویر جعلی ہیں۔ دونوں کی تصاویر کو لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

سلمان خان اور ایشوریا رائے قریبی دوست رہ چکے ہیں اوربالی ووڈ میں دونوں کی شادی کے چرچے رہے ہیں تاہم ایشوریا رائے نے سلمان خان سے تعلقات ختم ہونے کے بعد امیتابھ بچن کے بیٹے اور اداکار ابھیشیک بچن سے شادی کی تھی جس سے ان کی بیٹی آرادھیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔