فلاحی کام اللہ کی خوشنودی کیلیے کرتاہوں راحت فتح
غلط خبریں پھیلانے والے میری طرف توجہ دینے کے بجائے اپنا کام کریں،گفتگو
گلوکارراحت فتح علی خاں نے ''ایکسپریس''سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ''فلاحی کام بنا تشہیرکرتا ہوں ۔
جوکام دکھاوے کے لیے کیے جاتے ہیں وہ بے معنی ہوتے ہیں' میں ہمیشہ سے ہی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتاہوں' میں نے کبھی نہیں چاہا کہ فلاحی کام کروں اوراس کی تشہیربھی کروں۔ اللہ پاک کا شکراداکرتاہوں کہ اس نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں کسی کے کام آسکوں'' ۔
راحت نے مزید کہا کہ ماہ رمضان میں صدقہ اورخیرات کاسلسلہ جاری رہتا ہے اورمیں اس کوبڑی باقاعدگی سے جاری رکھتاہوں مگرجولوگ میرے حوالے سے غلط خبریں پھیلاتے ہیں ، میں ان سے صرف اتنا ہی کہنا چاہتا ہوں کہ وہ میری طرف توجہ دینے کے بجائے اپنا کام کریں۔