یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کی برطرفی کا فیصلہ معطل

لاہور ہائیکورٹ نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے پرو وائس چانسلر کی برطرفی کا فیصلہ معطل کر دیا۔

جسٹس احمد ندیم ارشد نے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عالم سعید کو عہدے پر بحال کر دیا۔

درخواست گزار کی جانب سے ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ پرو وائس چانسلر ڈاکٹر عالم سعید کو تین سال کے لیے تعینات کیا گیا لیکن بغیر نوٹس دیے دو سال قبل ہی حکومت پنجاب نے عہدے سے ہٹا دیا، حکومت پنجاب کا یہ اقدام آئین اور قانون کے خلاف ہے۔

وکیل نے استدعا کی کہ عدالت حکومتی اقدام کالعدم قرار دے۔