بلوچستان سے 4 ہزار کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  جمعـء 27 ستمبر 2024
شک کی بنیاد پر بھوسے لدے ٹرک کی تلاشی لی گئی (فوٹو: اسکرین گریب)

شک کی بنیاد پر بھوسے لدے ٹرک کی تلاشی لی گئی (فوٹو: اسکرین گریب)

 کراچی: بلوچستان سے 4 ہزار کلو چھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت یومیہ بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلے میں خفیہ اطلاع ملنے پر بھوسے سے لدے ٹرک سے اسمگل شدہ 4ہزار کلو گرام چھالیہ برآمد کرلی گئی۔

کلیکٹر کسٹمز باسط عباسی کے مطابق 40لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ بلوچستان سے کراچی منتقل کی جارہی تھی۔ ہمدرد چیک پوسٹ کے عملے نے ٹرک رجسٹریشن نمبر TKC012 کی تلاشی لی، جس میں سے چھالیہ برآمد ہوئی۔

اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کو ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور بشمول چھالیہ اے ایس او گودام منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔