- کے پی حکومت پر کرپشن کے الزامات: گورنر پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر
- 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس؛ تفتیشی پر جرح مکمل نہ ہو سکی، سماعت ملتوی
- ہر 5 میں سے 4 حاملہ خواتین میں آئرن کی کمی ہوتی ہے، ماہرین
- رشوت مانگنے کا میسج غلطی سے افسرکو چلا گیا، اے ایس آئی گرفتار
- ساہیوال میں گونگی و بہری لڑکی سے زیادتی، ملزم فرار
- پختونخوا میں پہلی بار بغیر سینہ کھولے ہارٹ سرجری کے بعد مائٹرل کلپ سرجری متعارف
- این اے97؛ سپریم کورٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق لیگی رہنما کی درخواست خارج
- علیم ڈار 25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہوجائیں گے
- فن لینڈ میں پانڈوں کی دیکھ بھال مہنگی، واپس چین بھجوانے کا فیصلہ
- آئینی ترامیم میں فائز عیسیٰ جیسے شخص کو سپورٹ نہیں کرسکتے، جے یو آئی
- ژوب میں گرینڈ جرگہ، عمائدین کا حکومت اور افواج پر اعتماد کا اظہار
- جاوید بٹ کے قتل میں ملوث 2 مزید ملزمان گرفتار
- مرغی چوری کی واردات، بچہ پولیس کے پاس شکایت درج کرانے پہنچ گیا
- "پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن آئی پی ایل سے متصادم ہوگا"
- حافظ نعیم الرحمن کی کال پرجماعت اسلامی لاہور کا 29 ستمبر کو دھرنا دینے کا اعلان
- الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر 14 ستمبر کی وضاحت کو بھی چیلنج کردیا
- راولپنڈی؛ آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- کراچی؛ چالان کرنے پر ضلعی اور ٹریفک پولیس افسران کے درمیان جھگڑا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- پاک انگلینڈ سریز؛ مہمان ٹیم کب پاکستان آئے گی؟
آئینی ترامیم میں فائز عیسیٰ جیسے شخص کو سپورٹ نہیں کرسکتے، جے یو آئی
اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ نے مبارک ثانی کیس میں جو فیصلہ دیا وہ جان بوجھ کر دیا جو کہ قوم کے دباؤ پر واپس ہوا، آئینی ترامیم میں ہم ایسے شخص کو کیسے سپورٹ کرسکتے ہیں؟
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے حکومت کو اتنی جلدی تھی کہ اتحاد میں شامل جماعتوں کو بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا، ہم نے آئینی ترامیم پر مذاکرات کی درخواست کی بعد میں پارٹی رکن کے ساتھ ڈرافٹ شئیر کیا تھا مگر حلف دیا گیا تھا کہ کسی کے ساتھ شئیر نہیں کرنی۔
مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا کہ ہمیں قانون سازی کرنی ہے اور آئین جو میثاق ملی کہلاتا ہے وہ اگر اتنا مخفی ہو تو کیسے دیکھا جاسکتا ہے؟ پیپلز پارٹی کے دوستوں نے کہا کہ ڈرافٹ دیکھ لیں پھر مذاکرات کرتے ہیں، حکومت اگر خود سنجیدہ نہیں ہے یا معاملات کو سنجیدہ نہیں لیتی تو معاملات کیسے چلیں گے؟
انہوں ںے کہا کہ ہمیں قائل کرنے میں مایوسی کے بعد انہوں نے وہ سلسلہ ہی روک دیا پھر رابطہ نہیں کیا، پیلزپارٹی کا ڈرافٹ ہمیں نہیں ملا کہ اس میں کیا بات تھی حکومت کے ڈرافٹ سے جوہم نے اخذ کیا اس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تھی، ہم سمجھ رہے تھے کہ شاید پیپلز پارٹی حکومت سے مل کر کوئی درمیانی راستہ نکالنا چاہتی ہے، آئینی عدالت کیلئے فیصلہ تب ہوگا جب ہمیں ڈرافٹ ملے گا اور ہم اس پر غور کریں گے اور رائے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے مبارک ثانی کیس میں جو فیصلہ دیا وہ دانستہ طور پر دیا جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی اور قوم کا دباؤ بڑھا پھر انہوں نے فیصلہ واپس لیا، ہم ایسے شخص کو ہم کیسے سپورٹ کریں گے؟
مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہم اصول کو چھوڑ کر گورنر جیسے عہدوں کے لیے اپنا موقف نہیں چھوڑ سکتے، ہم نے آئینی ترامیم پر پی ٹی آئی کو بھی ڈرافٹ بنانے کا کہا، ہمیں حکومت نے الگ ڈرافٹ بتایا اور پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمارے پاس الگ ڈرافٹ ہے۔
رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کی دلچسپی موجودہ ترامیم میں کتنی تھی حکومت کو اس حوالے سے پتا ہے، ادارے کو اگر متنازع بنایا جائے تو اس سے اچھا تاثر نہیں جاتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔