- مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 100 سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں
- زیبسسٹ کو ایم ڈی کیٹ کا پیپر ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کرنے کا حکم
- فائز عیسیٰ جیسی حرکتیں کررہا ہے مجھے وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں لگ رہا، عمران خان
- کہانیوں کی کُتب کچرا سمجھ کر پھینک دینے پر بیٹا ماں کو عدالت لے گیا
- ن لیگ سے اختلافات؛ گورنر پنجاب کی صوبائی سطح پر معاملات ختم کرنیکی تجویز
- زندگی گزارنے کے لیے بہترین ممالک کون سے ہیں؟ فہرست جاری
- کے پی حکومت پر کرپشن کے الزامات: گورنر پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر
- 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس؛ تفتیشی پر جرح مکمل نہ ہو سکی، سماعت ملتوی
- ہر 5 میں سے 4 حاملہ خواتین میں آئرن کی کمی ہوتی ہے، ماہرین
- رشوت مانگنے کا میسج غلطی سے افسرکو چلا گیا، اے ایس آئی گرفتار
- ساہیوال میں گونگی و بہری لڑکی سے زیادتی، ملزم فرار
- پختونخوا میں پہلی بار بغیر سینہ کھولے ہارٹ سرجری کے بعد مائٹرل کلپ سرجری متعارف
- این اے97؛ سپریم کورٹ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق لیگی رہنما کی درخواست خارج
- علیم ڈار 25-2024 کے ڈومیسٹک سیزن کے اختتام پر ریٹائر ہوجائیں گے
- فن لینڈ میں پانڈوں کی دیکھ بھال مہنگی، واپس چین بھجوانے کا فیصلہ
- آئینی ترامیم میں فائز عیسیٰ جیسے شخص کو سپورٹ نہیں کرسکتے، جے یو آئی
- ژوب میں گرینڈ جرگہ، عمائدین کا حکومت اور افواج پر اعتماد کا اظہار
- جاوید بٹ کے قتل میں ملوث 2 مزید ملزمان گرفتار
- مرغی چوری کی واردات، بچہ پولیس کے پاس شکایت درج کرانے پہنچ گیا
- "پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن آئی پی ایل سے متصادم ہوگا"
فن لینڈ میں پانڈوں کی دیکھ بھال مہنگی، واپس چین بھجوانے کا فیصلہ
ہیلسنکی: فن لینڈ کا اہطاری چڑیا گھر وقت سے پہلے ہی 15 سالہ پانڈوں کی دیکھ بھال کے پروگرام کو بڑھتے اخراجات کی وجہ سے ختم کرنے جارہا ہے جس میں اس نے چین سے Lumi اور Pyry نامی پانڈوں کو اپنے چڑیا گھر کا حصہ بنایا تھا۔
تاہم ناقابلِ برداشت اخراجات کی وجہ سے فن لینڈ نے پانڈوں کو دوبارہ چین کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ مالی رکاوٹوں کی وجہ سے ہوا ہے جس کی بڑی وجہ مہنگائی اور COVID-19 وبائی امراض کے دوران جمع ہونے والے قرض ہیں۔
چڑیا گھر نے پانڈوں کی دیکھ بھال پر سالانہ تقریباً 1.5 ملین یورو خرچ کیے جو متعدد جانداروں کے مشترکہ اخراجات سے بھی زیادہ ہیں۔
اضافی اخراجات میں ایک کل وقتی کیپر، چین کے لیے سیفٹی فیس، درآمد شدہ بانس اور ان کے گھر کیلئے خرچ کی گئی رقم کے بعد مجموعی رقم 8 ملین یورو تک پہنچ جاتی ہے۔
پانڈوں کی واپسی کا معاہدہ چین میں طے پایا گیا۔ فن لینڈ کے اہطاری چڑیا گھر کو بہت امیدیں تھیں کہ پانڈا اپنے منفرد مقام کی وجہ سے شہریوں کے ہجوم کو اپنی طرف متوجہ کریں گے، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔