فن لینڈ میں پانڈوں کی دیکھ بھال مہنگی واپس چین بھجوانے کا فیصلہ
پانڈوں کی واپسی کا معاہدہ چین میں طے پایا گیا
فن لینڈ کا اہطاری چڑیا گھر وقت سے پہلے ہی 15 سالہ پانڈوں کی دیکھ بھال کے پروگرام کو بڑھتے اخراجات کی وجہ سے ختم کرنے جارہا ہے جس میں اس نے چین سے Lumi اور Pyry نامی پانڈوں کو اپنے چڑیا گھر کا حصہ بنایا تھا۔
تاہم ناقابلِ برداشت اخراجات کی وجہ سے فن لینڈ نے پانڈوں کو دوبارہ چین کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ مالی رکاوٹوں کی وجہ سے ہوا ہے جس کی بڑی وجہ مہنگائی اور COVID-19 وبائی امراض کے دوران جمع ہونے والے قرض ہیں۔
چڑیا گھر نے پانڈوں کی دیکھ بھال پر سالانہ تقریباً 1.5 ملین یورو خرچ کیے جو متعدد جانداروں کے مشترکہ اخراجات سے بھی زیادہ ہیں۔
اضافی اخراجات میں ایک کل وقتی کیپر، چین کے لیے سیفٹی فیس، درآمد شدہ بانس اور ان کے گھر کیلئے خرچ کی گئی رقم کے بعد مجموعی رقم 8 ملین یورو تک پہنچ جاتی ہے۔
پانڈوں کی واپسی کا معاہدہ چین میں طے پایا گیا۔ فن لینڈ کے اہطاری چڑیا گھر کو بہت امیدیں تھیں کہ پانڈا اپنے منفرد مقام کی وجہ سے شہریوں کے ہجوم کو اپنی طرف متوجہ کریں گے، لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔