زیر تکمیل فلموں سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں فہد مصطفی

’’نامعلوم افراد‘‘ اچھی فلم ہوگی، اپنا پروڈکشن ادارہ بھی بنانے کا ارادہ ہے : گفتگو


Cultural Reporter July 15, 2014
’’نامعلوم افراد‘‘ اچھی فلم ہوگی، اپنا پروڈکشن ادارہ بھی بنانے کا ارادہ ہے : گفتگو، فوٹو : فائل

ISLAMABAD: ٹیلی ویژن کے معروف ادکار اور کمپئیر فہد مصطفی نے ''ایکسپریس '' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی فلموں میں کام کرکے خوشی محسوس کررہے ہیں۔

ان دنوں دو فلموں میں کام کررہا ہوں جن میں سے ایک فلم ''نامعلوم افراد'' مکمل ہوچکی ہے جو موضوع کے اعتبار سے ایک عمدہ فلم ہوگی' اس فلم کی کہانی کراچی کی موجودہ سورتحال کے پس منظر میں رکھ کر لکھی گئی،مجھے اس فلم سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں' مجھے امید ہے کہ اس فلم میں میرا کردار پسند کیا جائے گا۔ فہد نے کہا اب میں نے ٹیلی ویژن ڈراموں کے بجائے فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے' مستقبل میں اپنے ادارے کے تحت فلم بنانے کا بھی ارادہ ہے۔ پاکستان کی فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں