ثنا خان کی مفتی انس سے محبت کا قصہ مولانا طارق جمیل کا پیغام بازی پلٹ گیا
اداکارہ نے 2020 میں بالی وڈ کو چھوڑا اور 2021 میں مفتی انس سے شادی کی
بالی ووڈ کی چکاچوند کو خیرباد کہہ کر اسلام کی راہ اپنانے والی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے۔
ثنا خان نے روبینہ دلیک کے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ ان کے شوہر مفتی انس کا رشتہ انہیں مولانا طارق جمیل کے ایک وائس نوٹ کے ذریعے پہنچا تھا۔
ثنا خان نے کہا کہ مولانا طارق جمیل نے وائس نوٹ میں کہا کہ وہ شادی کے بارے میں سوچیں اور مفتی انس کے رشتے پر غور کریں۔ پہلے تو وہ حیران رہ گئیں لیکن بعد میں انہوں نے مفتی انس سے اس بارے میں بات کی۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مفتی انس ان سے 7 سال چھوٹے ہیں، جس پر مفتی انس نے کہا کہ یہ سنت رسول ﷺ ہے کیونکہ نبی پاک ﷺ نے بھی حضرت خدیجہ سے شادی کی تھی جو ان سے 15 سال بڑی تھیں۔
ثنا خان نے 2020 میں بالی وڈ کو چھوڑا اور 2021 میں مفتی انس سے شادی کی۔ اب وہ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہی ہیں اور ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش بھی ہو چکی ہے، جس کا نام طارق جمیل رکھا گیا ہے۔