جوبائیڈن حکومت میں امریکا تاریخ کے بدترین سرحدی بحران سے گزر رہا ہے ٹرمپ

کملا ہیرس نے سرحدی دیوار کی تعمیر سمیت میری ہر کاوش پانی پھیردیا، ٹرمپ


ویب ڈیسک September 27, 2024
کملا ہیرس نے سرحدی دیوار کی تعمیر سمیت میری ہر کاوش پر پانی پھیردیا، ٹرمپ

امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن انتظامیہ اور حکمراں جماعت کی امیدوار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ 4 برسوں میں جو ہوا ہے ایسا امریکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا اس وقت دنیا کی تاریخ کے بدترین سرحدی بحران سے گزر رہا ہے۔ جس نے ہماری سرزمین پر ان گنت مشکلات کا اضافہ کیا ہے جو مصائب اور اموات کو ساتھ لایا ہے۔

سابق امریکی صدر نے اس تباہی کا معمار اپنی حریف امیدوار کملا ہیرس کو قرار دیا۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب کملا ہیرس امریکا-میکسیکو سرحد کے دورے پر ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اب آپ سرحدی دورے پر کیوں ہیں ؟ چار سال پہلے ایسا کیوں نہیں کیا؟ اس لیے کیوں کہ آپ کے پاس کوئی منصوبہ نہیں، کوئی ہنر نہیں ہے، اسے کرنے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے۔

سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ میں آج یہاں آپ کو حقائق بتانے آیا ہوں کہ کیسے کملا ہیرس نے جان بوجھ کر ہمارے ملک کو تباہ کرنے میں مدد کی، ہمارا ملک کبھی اس طرح محاصرے میں نہیں رہا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے گزشتہ دور حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نائب صدر کملا ہیرس کو امریکی تاریخ کی سب سے محفوظ سرحد وراثت میں ملی تھی جس میں غیر قانونی امیگریشن ریکارڈ حد تک کم تھی۔

سابق صدر نے مزید کہا نے میرے دور میں جس کسی نے امریکی سرحدوں کی خلاف ورزی کی انہیں انتظامیہ نے پکڑا، حراست میں لیا اور فوری طور پر واپس گھر بھیجا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ میری ان کاوشوں پر کملا ہیرس نے عہدہ سنبھالتے ہی یہ حکم دیکر پانی پھیر دیا کہ ٹرمپ کی ہر وہ پالیسی ختم کر دیں جس نے سرحد کو سیل اور محفوظ کیا تھا اور سرحدی دیوار کی تکمیل کو فوری طور پر روکنے کا بھی حکم دیا تھا جو تقریباً مکمل ہو چکی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں