ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہ کیے جا سکے

اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو مراسلہ لکھ دیا


ویب ڈیسک September 27, 2024
فوٹو: فائل

ایف آئی اے کے گزشتہ 6 سال میں اہم مقدمات کے چالان عدالت میں پیش نہ کیے جا سکے، اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ مکمل یا نامکمل چالان عدالت میں جمع نہیں کروائے گئے،درجنوں کیسز میں ایف آئی اے نے چالان رپورٹ جمع نہیں کرائی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کیسز ایف آئی اے اسلام آباد کے مختلف زونز میں درج ہیں،ایف آئی اے ایک ہفتے میں جو چالان التوا کا شکار نہیں ان کیسز کے سرٹیفکیٹ جمع کروائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |