راولپنڈی؛ پی ٹی آئی کے احتجاج کے اعلان پرلیاقت باغ سیل، پولیس کی بھاری نفری تعینات

ویب ڈیسک  جمعـء 27 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی اجازت  نہ ملنے کی صورت میں احتجاج کے اعلان کے بعد پولیس نے لیاقت باغ کو سیل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے  مطابق لیاقت باغ  کے گیٹ پر تالے لگادیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی بھاری نفری کو لیاقت باغ کے اندر اور باہر تعینات کردیا گیا ہے۔

لیاقت باغ میں چہل  قدمی کے لیے آنے والے افراد کو بھی باہر نکال دیا گیا ہے۔

واضح رہے  کہ پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو لیاقت باغ میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے تاہم تاحال اسے انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت نہیں دی گئی۔

جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پی ٹی آئی اے نے اسی مقام پر احتجاج  کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد لیاقت باغ کو سیل کردیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔