ودیا بالن کی ’بھول بھلیاں 3‘ میں منجولیکا کے کردار میں زبردست واپسی

نئی فلم میں کارتک آریان اپنے مشہور کردار روح بابا کے طور پر واپس آرہے ہیں


ویب ڈیسک September 27, 2024
فوٹو : فائل

بلاک بسٹر سیریز کی نئی فلم 'بھول بھلیاں 3' کا طویل انتظار کیا جانے والا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے جس نے مداحوں میں ایک نیا جوش پیدا کر دیا ہے۔

نئی فلم میں کارتک آریان اپنے مشہور کردار روح بابا کے طور پر واپس آرہے ہیں جو کہ ودیا بالن کے تاریخی کردار منجولیکا کے ساتھ آمنے سامنے ہوں گے۔

ہارر کامیڈی فلم میں کارتک آریان کے ساتھ مدھوری ڈکشٹ، تریپتی ڈمری اور راجپال یادو بھی اہم کردار ادا کریں گے۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے منجولیکا کی واپسی روح بابا کے لیے خوف کا باعث بنے گی، اور دونوں کے درمیان ایک زبردست ٹکراؤ ہو گا جو فلم کے ہارر اور کامیڈی عناصر کو مزید دلچسپ بنائے گا۔



'بھول بھلیاں 3' کی ہدایتکاری انیس بزمی نے کی ہے جبکہ بھوشن کمار نے اسے پروڈیوس کیا ہے اور فلم دیوالی کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں