- اسرائیل کا بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈ کواٹر پر حملہ، حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کا دعوی
- ڈاؤ یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کردیے
- فلسطینی صدر نے غزہ پر آواز اٹھانے پر وزیراعظم کے پاس آکر شکریہ ادا کیا ہے، عطا تارڑ
- پاکستان میں پڑوسی ممالک سے اسپانسرڈ دہشت گردی کی جارہی ہے، وزیر اعظم
- راولپنڈی میں رینجرز طلب، پولیس کی حکمت عملی بھی مرتب
- مون سون کے ساتھ ہی کراچی میں بارش کا امکان ختم
- سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی تک مریضوں کی ایمبولینس سے منتقلی میں رکاوٹیں
- الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت دو اکتوبر کو کرے گا
- اقوام متحدہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی ایران پر تنقید؛ سعودیہ سے تعلقات کی بحالی پر زور
- ملک کو امن و امان، کمزور معیشت جیسے چیلنجز درپیش ہیں، وزیراعلیٰ کے پی
- معاشرے میں مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف
- لاہور؛ ڈاکو مسجد کے چندہ باکس سے ہزاروں روپے لوٹ کر فرار
- سرمایہ کاری کیلیے چینی کمپنیوں کی پاکستان آمد خوش آئند ہوگی، علیم خان
- نابینا افراد کیلئے ادویات پر بریل لینگویج نہ ہونے پر ان کو مشکلات کا سامنا
- آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری، ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- راولپنڈی؛ پولیس کی چھٹیاں منسوخ، چھٹیوں پر گئے اہلکار فوری ڈیوٹی پر طلب
- راولپنڈی میں دو دن کیلیے دفعہ 144نافذ، جلسوں اوراحتجاج پر پابندی
- تاجروں کو یقین ہے ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم ہوجائیں گے، تاجر رہنما
- اسکول کی کامیابی کیلیے کالا جادو؛ کم سن طالبعلم کی بَلی چڑھا دی
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں نیتن یاہو کے خطاب کے دوران پاکستان کا احتجاجاً واک آؤٹ
معاشرے میں مایوسی پھیلانے والے عناصر شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف
راولپنڈی / کراچی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ وہ افراد جو معاشرے میں مایوسی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہے تھے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی اجتماعی کوششوں سے شکست کھا چکے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں تاجر برادری کے رہنماؤں سے ملاقات کمیں کیا۔ آرمی چیف نے برادر اور دوست ممالک، خاص طور پر چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کئی شعبوں میں مدد پر بھی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کے پاس مختلف شعبوں میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو پاکستان کے روشن مستقبل پر مکمل یقین اور اعتماد ہونا چاہیے، پاکستان، اللہ کے حکم سے، اپنے حقیقی مقام تک پہنچے گا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کور کے علاقے کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل تیاریوں اور فوج کے زیر اہتمام اہم تربیتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ دورے کے دوران آرمی چیف نے “انوویسٹا انڈس آئی ٹی پارک” کا افتتاح بھی کیا۔
یہ پارک پاکستان کے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، خصوصاً مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تعلیم اور صنعت کے مابین تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر اہم سول سوسائٹی کی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے آئی ٹی کے شعبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے بروئے کار لایا جا سکے اور اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ آرمی چیف نے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے منصوبے آئی ٹی انڈسٹری کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں، ہم پہلے سے ہی ایک تیز رفتار ترقی کی طرف گامزن ہے۔
آرمی چیف نے کراچی کی کاروباری برادری سے بھی ملاقات کی اور ملک کی اقتصادی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا جبکہ شرکاء نے ایس آئی ایف سی (SIFC) کی کارکردگی کی تعریف کی اور ملکی معیشت میں مثبت پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی مزید معاشی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کر رہی ہے۔
آرمی چیف نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے تمام اقدامات کی حمایت کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے برادر اور دوست ممالک، خاص طور پر چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی پاکستان کی معاشی بحالی میں کئی شعبوں میں مدد پر بھی تعریف بھی کی۔ قبل ازیں، کراچی پہنچنے پر کور کمانڈر کراچی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔