مون سون کے ساتھ ہی کراچی میں بارش کا امکان ختم

نومبر کے وسط سے خنک موسم کا آغاز ہوگا جس کے بعد موسم بتدریج سرد ہوناشروع ہوگا، محکمہ موسمیات


Staff Reporter September 27, 2024
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں مون سون کا دورانیہ اختتام پذیر ہوگیا،مزید بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔

مون سون کا دورانیہ جولائی کے وسط سے ستمبر کے آخرتک برقراررہتا ہے،رواں سال مون سون کے تحت درمیانی اور تیز بارشیں جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارشیں بھی ریکارڈ ہوئیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق کراچی سمیت دیہی سندھ کے اضلاع جبکہ بلوچستان میں بھی بارشوں کا امکان نہیں ہے،آئندہ چندروز کے دوران شہر کا موسم قدرے تیز ہواؤں کے سبب بہتر رہنے کی توقع ہے، گذشتہ دنوں مغربی ہواؤں کے سبب شہر میں حدت محسوس کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ اکتوبرکا مہینہ گرم رہنے کی توقع ہے، ہرسال اکتوبر کا اوسط درجہ حرارت 35.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے، نومبر کے وسط سے خنک موسم کا آغاز ہوگا جس کے بعد موسم بتدریج سرد ہوناشروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کو شہر کازیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.3 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں