- امریکا میں بدترین طوفان، سیلاب سے 20 افراد ہلاک
- جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، حافظ نعیم
- پی ٹی آئی احتجاج روکنے کیلیے اسلام آباد اور پنڈی کے مخصوص مقامات مکمل سیل کرنے کا فیصلہ
- بنگلا دیش ایئر فورس کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ
- سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبا کے منشیات ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ
- میرپور خاص واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، وزیرداخلہ سندھ
- سندھ کی عوام مہنگی بجلی کا خرچ برداشت نہیں کرسکتی، ناصر حسین شاہ
- کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو سیکیورٹی گارڈ سمیت تین ملزمان گرفتار
- وفاقی وزیر احسن اقبال کی قومی سیاحت کوآرڈینیشن سینٹر کے قیام کی تجویز
- اسرائیل کی بیروت میں بدترین بمباری، حزب اللہ ہیڈ کوارٹرز اور حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- کراچی کے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کردیے گئے
- فلسطینی صدر نے غزہ پر آواز اٹھانے پر وزیراعظم کے پاس آکر شکریہ ادا کیا ہے، عطا تارڑ
- پاکستان میں پڑوسی ممالک سے اسپانسرڈ دہشت گردی کی جارہی ہے، وزیر اعظم
- راولپنڈی میں رینجرز طلب، پولیس کی حکمت عملی بھی مرتب
- مون سون کے ساتھ ہی کراچی میں بارش کا امکان ختم
- سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی تک مریضوں کی ایمبولینس سے منتقلی میں رکاوٹیں
- الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت دو اکتوبر کو کرے گا
- اقوام متحدہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی ایران پر تنقید؛ سعودیہ سے تعلقات کی بحالی پر زور
- ملک کو امن و امان، کمزور معیشت جیسے چیلنجز درپیش ہیں، وزیراعلیٰ کے پی
- مایوسی پھیلانے والے عناصر اجتماعی کوششوں سے شکست کھا چکے ہیں، آرمی چیف
کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو سیکیورٹی گارڈ سمیت تین ملزمان گرفتار
کراچی: تیموریہ پولیس نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو سیکیورٹی گارڈ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کر کے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی۔
تیموریہ پولیس نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دوسیکورٹی گارڈ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، پولیس نے بفرزون سے اغوا کیے گئے مغوی کو بازیاب کر کے کار برآمد کرلی۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق تیموریہ پولیس نے ٹیکنیکل و انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث تین اغوا کار گرفتار کر کے مغوی کو بازیاب کرالیا۔
رواں ماہ 26 ستمبر کو بفرزون کے علاقے سے کرولا گاڑی میں موجود اغوا کاروں نے مدد علی نامی شخص کو اغوا کر کے رہائی کے عوض 2 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔
تاہم، پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین اغوا کاروں ابراہیم ، اسرار اور احتشام کو گرفتار کر کے 2 رائفلز، 30 بور پستول اور چھینی ہوئی گاڑی برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دو اغوا کار الغازی ویلفیئر کے سیکیورٹی گارڈ ہیں جبکہ ملزمان نے مغوی مدد علی کو کار سمیت اغوا کیا تھا ۔
ایس ایچ او تیموریہ شاہد تاج کے مطابق مغوی مدد علی کراچی سے حیدر آباد کے درمیان چلنے والی کار کا ڈرائیور ہے اور واقعہ سے قبل کار میں ایک فیملی بھی سوار تھی جسے ملزمان نے اتارنے کے بعد ڈرائیور کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔