جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے حافظ نعیم
قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن تین ماہ پہلے ہی جاری ہوگیا تھا
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔
اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن تین ماہ پہلے ہی جاری ہوگیا تھا پاکستان کے عوام آئین و قانون کے مطابق منصور علی شاہ کی تقرری چاہتے ہیں آئین کے مطابق جس کی باری ہے اسی کا تقرر کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے مجوزہ آئینی ترمیم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔