والدہ کے تحفے میں دیے گئے ٹکٹ نے بیٹی کو انعام جتوادیا

میری لینڈ: امریکا میں والدہ کی جانب سے تحفے میں دیے گئے لاٹری کے ٹکٹ نے بیٹی کو 50 ہزار ڈالر کا انعام جتوا دیا۔

امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ وہ شاذ و نادر ہی لاٹری کھیلتی ہیں لیکن ان کے شوہر اور والدین باقاعدگی سے لاٹری ٹکٹ خریدتے ہیں اور بعض اوقات ان کو ٹکٹس دے بھی دیتے ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ انہوں جب اپنی والدہ سے مذاقاً کہا کہ وہ کام کر کر کے تھک گئی ہیں اور وہ ان کو انعام یافتہ ٹکٹ لا کر دیں۔ تو ان کی والدہ نے ان کو 6 ڈالر بونس میچ 5 ٹکٹ خرید کر دیا۔

اگرچہ اس ٹکٹ نے خاتون کی مطلوبہ ریٹائرمنٹ فنڈ کی خواہش تو پوری نہیں کی لیکن ان کے حصے میں 50 ہزار ڈالر کا انعام آگیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ان پیسوں سے اپنے کالج کا قرضہ اتاریں گی اور مستقبل میں پیرس گھومنے جائیں گی۔