لگتا ہے پاکستانی کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے

چاہت فتح علی خان نے کرکٹرز کو مفید مشوروں سے نواز دیا


ویب ڈیسک September 28, 2024
چاہت فتح علی خان نے کرکٹرز کو مفید مشوروں سے نواز دیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

دنیا بھر میں اپنی مزاحیہ گلوکاری سے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنیوالے چاہت فتح علی خان نے کرکٹرز کو بھی مفید مشوروں سے نواز دیا۔

نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر سے گلوکار چاہت فتح علی نے گفتگو میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں امریکا سے ہار گئی اور اب بنگلادیش سے! مجھے لگتا ہے کرکٹرز نے دودھ پینا بند کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو دن میں 2 بار دودھ پیتا تھا، جس کی وجہ سے جسم ٹھیک رہتا ہے، میرا کرکٹر کو مشورہ ہے کہ دہی، پھل اور دودھ کا استعمال کریں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل انگلش ٹیم کا اہم فاسٹ بولر انجری کا شکار

ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹیم پر زوال ضرور آتا ہے، ایک وقت تھا بھارتی ٹیم میچ نہیں جیت پاتی تھی اور اب کہیں بھی جائے وہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتی ہے۔پاکستان ٹیم کے ساتھ مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا مورال کی کمی ہے یا اور کوئی وجہ ہے، کرکٹر جو بھی کریں خوشی سے کریں، جت مقدر بنے گی۔

چاہت فتح علی خان کا اصل نام کاشف رانا ہے اور وہ پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سریز؛ مہمان ٹیم کب پاکستان آئے گی؟

انہوں نے ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے 1983 اور 1984 کے سیزن میں لاہور کی ٹیم کا حصہ تھے۔ انہوں نے 2 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جس میں انہوں نے 3 اننگز میں 16 رنز بنائے۔

بعد ازاں وہ بہتر مستقبل کی تلاش میں برطانیہ چلے گئےاور وہاں 12 سال تک کلب کرکٹ بھی کھیلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں