راولپنڈی پولیس آنسو گیس، ربڑ کی گولیوں سے لیس، مظاہرین سے نمٹنے کے سخت احکامات

صالح مغل  ہفتہ 28 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 راولپنڈی: پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے ے لیے حکام نے پولیس کو مظاہرین سے نمٹنے کے لیے سخت احکامات جاری کیے ہیں۔

پولیس کی ساڑھے 4 ہزار سے زائد فورس احتجاج کو روکنے کے لیے تعینات کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ہدایات دی گئی ہیں کہ ہر ایس ایچ او میگا فون اور ہتھکڑیاں ساتھ رکھے۔

پولیس فورس کو ہر بلاکنگ پوائنٹ پر آنسو گیس چلانے والی 6 گنیں، آنسو گیس کے 500 شیل ،دو 12 بور رائفلیں، 1 سو ربڑ کی گولیاں اور 6 ٹیئر گیس گرینیڈ فراہم کیے گیے ہیں ، ساتھ ہی پولیس فورس میں کسی بھی جوان کے مسلح ہونے پر پابندی ہوگی ۔ احکامات میں کہا گیا ہے کہ جوان صرف فسادات سے نمٹنے والے آلات سے لیس ہوں گے۔

شہر بھر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کیے جانے کے بعد ضلع راولپنڈی کے تمام 32 تھانوں میں صرف 2، 3 پولیس اہلکار رہ گئے ہیں۔ اس سلسلے میں تھانوں کے داخلی گیٹ مقفل رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔