کارکن رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لائیں ہر صورت راولپنڈی پہنچیں گے ترجمان وزیراعلیٰ کے پی

کارکن روانگی کے لیے تیار، صوابی انٹرچینج پر علی امین گنڈاپور کارکنوں سے خطاب کریں گے، ترجمان


ویب ڈیسک September 28, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

وزیراعلیٰ خیبر پخونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کارکن رکاوٹوں کو خاطر میں نہ لائیں، ہر صورت راولپنڈی پہنچیں گے۔


راولپنڈی احتجاج کے حوالے سے پختونخوا میں پی ٹی آئی کی تیاریاں مکمل ہیں اور ہزاروں کارکن روانگی کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی کی قیادت میں قافلہ موٹر وے ٹول پلازہ سے روانہ ہوگا جب کہ صوابی انٹرچینج پر علی امین گنڈاپور کارکنوں سے خطاب کریں گے۔


ترجمان علی امین گنڈاپور کے مطابق ہر صورت راولپنڈی کے لیاقت باغ پہنچیں گے۔ کارکن رکاوٹوں کو خاطر میں نہیں لائیں گے۔ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع سے قافلے روانہ ہوں گے، جن کی قیادت اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں