ہندو انتہاپسندوں کے تشدد کو چھپانے کیلئے بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلارہا ہے

تشدد کے شکار بنگلالی سپورٹر تائیگر روبی نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا

تشدد کے شکار بنگلالی سپورٹر تائیگر روبی نے حقیقت سے پردہ اٹھادیا (فوٹو: فائل)

ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے کانپور ٹیسٹ میچ میں بنگلادیشی مداح کیساتھ پیش آئے ناروا سلوک پر بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبریں پھیلانا شروع کردیں۔

گزشتہ روز چاچا پاکستان کی طرح بنگلادیش کے ہر میچ میں انہیں سپورٹ کرنے والے بنگلادیشی فین ٹائیگر روبی کو کانپور ٹیسٹ میچ کے دوران ہندو انتہا پسندو کے ایک جتھے نے تشدد نشانہ بنایا تھا جس کے بعد انکی حالت غیر ہوگئی تھی اور اسپتال منتقل کرنا پڑا تھا۔

تاہم بھارتی میڈیا من گھڑت خبریں پھیلا کر بنگلادیشی مداح کو ہی قصور وار ٹھہرانے کی کوشش کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: کانپور ٹیسٹ؛ ہندو انتہا پسندوں نے بنگلادیشی مداح کو تشدد کا نشانہ بناڈالا

دوسری جانب بنگلادیشی مداح نے اسپتال سے جار کردہ ایک ویڈیو میں بھارتی میڈیا کی خبروں پر تردید کرتے ہوئے ٹائیگر روبی نے کہا کہ بھارتی شائقین نے مجھ پر پیچھے سے حملہ کیا، میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے کی کوشش کررہا ہے تاکہ معاملہ دبایا جاسکے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیڈیم کے دوسرے اسٹینڈ میں میچ دیکھ رہا تھا اور کھانا کھانے کیلئے نیچے آیا تھا جہاں پیچھے سے ہجوم نے حملہ کردیا، میرا کچھ عرصے قبل گردے کا آپریشن ہوا تھا انہوں نے مجھے اسی جگہ مارا جس کی وجہ سے میری طبعیت بگڑ گئی اور وہاں موجود پولیس اہلکار مجھے اسپتال لے گئے۔

مزید پڑھیں: شکیب کا ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کیرئیر کو خیرباد کہنے کا خواب ادھورا رہ جانے کا امکان

بھارتی میڈیا واقعہ پر خبریں چلارہا ہے کہ بنگلادیشی سپورٹر کو پانی کی کمی کی وجہ سے گر گئے تھے جس پر انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے اسپتال منتقل کیا۔

مزید پڑھیں: شکیب الحسن پر ہیرا پھیری کا الزام؛ 50 لاکھ ٹکا جرمانہ عائد

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب بھارتی شائقین نے ایسی روایت قائم کی ہو اس سے قبل 2023 ورلڈکپ کے دوران پاک بھارت میچ میں پاکستانی کرکٹرز پر جملے کسے تھے جبکہ طیش دلانے کیلئے مذہبی نعروں کا بھی استعمال کیا تھا۔

Load Next Story