باجوڑ پولیس موبائل پر بم حملے میں 5 اہل کار زخمی

ریموٹ کنٹرول بم سڑک کنارے درخت میں نصب کیا گیا تھا، گشت پر مامور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، پولیس حکام


ویب ڈیسک September 28, 2024
زخمی پولیس اہل کاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خارباجوڑ میں منتقل کردیا گیا ہے (فوٹو: اسکرین گریب)

پولیس موبائل پر بم حملے میں پانچ اہل کار زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، جس کی زد میں آکر 5 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔


ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم کو درخت میں نصب کیا گیا تھا، جس کے پھٹنے سے زخمی ہونے والے پولیس اہل کاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار باجوڑ میں منتقل کردیا گیا ہے۔


تحصیل خار کے علاقے بھائی چینہ میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایس ایچ او سمیت کچھ اہل کار محفوظ رہے۔ ڈی ایس پی عبدالعزیز کے مطابق ایس ایچ او شاہ پور خان کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔


واقعے کے بعد علاقے کی ناکابندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں