چیمپئینز ٹرافی انتظامات اَپ گریڈیشن کی تیاریوں کیلئے اہم اجلاس
محسن نقوی نے ٹورنامنٹ کیلئے ضروری کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کردی
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں محسن نقوی کی جانب سے فیصل آباد میں جاری چیمپئنز کپ اور سٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے ضروری کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہر کمیٹی کی ذمہ داریاں طہ کی جائیں اور کام شروع کیا جائے، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں دنیا کی بڑی ٹیمیں آرہی ہیں، ہمیں انتظامات چاہیے ہیں۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل روایتی حریفوں کے دو بڑوں کی ملاقات کا امکان
محسن نقوی نے اسٹیڈیمز اپ گریڈیشن پراوجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی جبکہ پی ایس ایل کے میچز بھی فیصل آباد میں کروانے پر بات چیت کی گئی۔
اجلاس میں چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی، پی سی بی کے تمام ڈائریکٹرز اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔