والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست

تعلیم متاثر ہو رہی ہے، نادرا حکام کو کسی رشتے دار کے بائیومیٹرک پر شناختی کارڈ اجرا کا اختیار ہے، درخواستگزار

(فوٹو: فائل)

اورنگی ٹاؤن کی طالبہ نے شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔



عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ انشرہ کے والد کا 2017 میں قتل ہوا تھا۔ انشرہ کی والدہ کیخلاف شوہر کے قتل کا مقدمہ درج ہے۔ والدہ مقدمے میں ضمانت پر رہا ہیں لیکن شناختی کارڈ کے اجرا میں تعاون نہیں کررہیں۔


نادرا حکام والدین کے بغیر شناختی کارڈ کا اجرا نہیں کررہے۔ نادرا حکام کے پاس اختیار ہے کہ وہ والدین کے بجائے کسی اور رشتے دار کے بائیومیٹرک کی بنیاد پر شناختی کارڈ کا اجرا کرسکتے ہے۔ شناختی کارڈ نہ ملنے سے لڑکی کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ لڑکی نے انٹر پاس کرلیا ہے، شناختی کارڈ کے بغیر گریجویشن میں داخلہ نہیں مل رہا۔

Load Next Story