رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ

متاثرہ بچے کی عمر 29 ماہ ہے، سندھ میں اب تک پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوچکی ہے، نیشنل ای او سی


ویب ڈیسک September 28, 2024
فوٹو: فائل

رواں سال کا 24واں پولیو کیس سندھ کے ضلع حیدرآباد سے رپورٹ ہوا ہے۔

انسداد پولیو کے لیے قائم نیشنل ای او سی (ایمرجنسی آپریشن سینٹر) کے مطابق جس بچے میں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے اس کی عمر 29 ماہ ہے، سندھ میں اب تک پولیو کیسز کی تعداد 5 ہوچکی ہے۔

ترجمان عائشہ رضا فاروق کے مطابق پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے جامع روڈ میپ تیار کر لیا ہے، ہائی رسک اضلاع میں بچوں تک ویکسین کی رسائی کے لئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں ںے مزید کہا کہ بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچانے کے لئے پی اع آئی اور ای پی آئی مل کر 'بگ کیچ اپ' اقدام شروع کر رہے ہیں، اس اقدام کا مقصد ان بچوں کو ویکسین فراہم کرنا ہے جو اب تک ویکسینیشن سے محروم ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں