گوگل میپ کی نئی اپ-ڈیٹس پر کام جاری

  واشنگٹن: امریکی ملٹی نیشنل کمپنی گوگل صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کی کوشش میں گوگل میپس اور گوگل ارتھ کے لیے نئی اپ ڈیٹس پر کام کر رہی ہے۔

اینڈرائیڈ سنٹرل کی رپورٹ کے مطابق نئی اپ ڈیٹس میں اسٹریٹ ویو کی توسیع، گوگل میپس کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیز سیٹلائٹ امیجری اور ویب پر گوگل ارتھ کے لیے تاریخی تصاویر پر مبنی فیچر شامل ہیں۔

گوگل میپس پر اسٹریٹ ویو کی اپ ڈیٹ میں نئی تصویر کشی تقریباً 80 ممالک میں دستیاب ہونے کی امید ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گوگل میپس میں یہ توسیع بوسنیا، نمیبیا، لیکٹنسٹین، پیراگوئے اور مزید جگہوں پر بہتر ورچوئل ایڈونچر فراہم کرے گی۔

مزید برآں کمپنی نے کہا کہ وہ آسٹریلیا، ارجنٹائن، برازیل، کوسٹا ریکا، فلپائن اور مزید ایسے ممالک میں بہتر ورچوئل تفصیلات کے لیے اسٹریٹ ویو  کے میپس کو اپ ڈیٹ کرتا رہے گا۔