روس میں 32 ہزار سال پرانے گینڈے کی باقیات دریافت
یہ گینڈا اس وقت مر گیا تھا جب اس کی عمر تقریباً چار سال تھی اور اس کی عمر نے اس کی حالت کو اچھا رکھنے کے ساتھ ساتھ سائنسدانوں کو معدوم ہوجانے والی نسلوں کے بارے میں مزید جاننے کی سہولت فراہم کی ہے۔
اسٹاک ہوم یونیورسٹی میں ارتقائی جینومکس کے پروفیسر لیو ڈیلن نے کہا کہ برفانی دور کے جانوروں کی باقیات کی اکثریت ہڈیوں اور دانتوں پر مشتمل ہوتی ہے جس میں گوشت یا جلد یا اس جیسی کوئی چیز موجود نہیں ہوتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایسی شاید سینکڑوں دریافتوں میں سے کوئی ایسی معدوم جاندار کی باقیات ملتی ہیں جس میں آپ ایسی (گینڈے) جیسی دریافت سے دوچار ہوجاتے ہیں۔