شمالی وزیرستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات بی اے ایس آئی کرےگا، سی اے اے حکام

  کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جمعے کوکریش لینڈنگ کرنے والےماڑی گیس کمپنی ہیلی کاپٹرحادثے کی تحقیقات بیورو آف سیفٹی انویسٹیگیشن (بی اے ایس آئی)کرے گا۔

سی اے اے حکام کےمطابق ہیلی کاپٹرجمعے کی صبح گیارہ بجکرپندرہ منٹ پراسلام آباد سے شوا وزیرستان کے لئے روانہ ہوا ہیلی کاپٹر نے نئےمسافروں کے ساتھ شوا سے بنوں کے لئےایک بجکر پندرہ منٹ پراڑان بھری۔

انجن میں خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر نےشوامیں ہی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹرکا ٹیل روٹر زمین سےٹکرایا اوروہ الٹ گیا۔

سی اےاے کےمطابق ہیلی کاپٹر میں 6 عملے کےافراد،ایک سیفٹی افسر اور 14 دیگرمسافر سوارتھے پاک آرمی کی مدد سےسرچ اینڈ ریسکیو آپریشن پشاور سےشروع کیا گیا۔

ماڑی گیس کمپنی اس روسی ساختہ ہیلی کاپٹر کوتیل اور گیس دریافت کے لئ ےدور افتادہ علاقوں تک پہنچنے کے لئے استعمال کررہی تھی ہیلی کاپٹر کوپرنسلی جیٹ کمپنی نے روسی کمپنی (پی اے این ایچ) ہیلی کاپٹرزسے ویٹ لیز پر لیا تھا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ویٹ لیز کے قانونی تقاضوں کے مطابق ہیلی کاپٹر کے لئے چھ ماہ کا (اے او سی) جاری کیا تھا ویٹ لیز کی معیاد 28 ستمبر 2024 کو پوری ہورہی تھی۔ویٹ لیز معاہدہ کے مطابق ہیلی کاپٹر کی دیکھ بھال اور عملے کی ٹریننگ روسی کمپنی (پی اے این ایچ) کے ذمے تھی۔

سی اے اے حکام کےمطابق بیوروآف سیفٹی انویسٹیگیشن (بی اے ایس آئی) حادثہ کی مزید تحقیقات کرےگا۔