لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے لڑکی کی بوری بند لاش برآمد

پولیس اور فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا

فوٹو- فائل

فیکٹری ایریا کے علاقہ سے لڑکی کی کئی روز پرانی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو مبینہ طور پر قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے پھینک دی گئی مقتولہ کی لاش کئی روز پرانی معلوم ہوتی ہے جس کی شناخت نہ ہوسکی۔


پولیس اور فرانزک ماہرین نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شناخت سمیت مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Load Next Story