حسن نصراللہ کے قتل سے بہت سے متاثرین کو انصاف مل گیا بائیڈن

حسن نصراللہ اور حزب اللہ سیکڑوں امریکیوں کو ہلاک کرنے کے ذمہ دار تھے، امریکی صدر


ویب ڈیسک September 28, 2024

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ حسن نصراللہ کے قتل سے بہت سے متاثرین کو انصاف مل گیا۔

بائیڈن نے ایک بیان میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حسن نصراللہ اور حزب اللہ سیکڑوں امریکیوں کو ہلاک کرنے کے ذمہ دار تھے، حزب اللہ سربراہ کی موت سے ہزاروں امریکیوں، اسرائیلیوں اور لبنانی شہریوں کو انصاف ملا ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ امریکہ حزب اللہ، حماس، حوثیوں اوردوسرے ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف اسرائیل کے حق دفاع کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: کوئی بھی ہمارے لمبے ہاتھوں کی پہنچ سے دور نہیں، نیتن یاہو

بائیڈن نے کہا کہ انہوں نے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران کو مشرق وسطیٰ میں مزید کشیدگی سے روکنے کیلئے خطے میں امریکی فوج کی طاقت کو مضبوط کریں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا غزہ اور لبنان میں جاری تنازعات کو سفارتی ذرائع سے کم کرنا چاہتا ہے، یہ وقت ہے کہ اسرائیل کو لاحق خطرات کو دور کرکے مشرق وسطیٰ میں استحکام قائم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں