انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کیلیے متحدہ بزنس فورم کا 31 اکتوبر تک توسیع کا مطالبہ

  کراچی: متحدہ بزنس فورم کے اراکین نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کے لیے مزید ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کر دیا۔

اراکینِ متحدہ بزنس فورم نے کہا کہ ملک کی معاشی ناگفتہ بہ صورتِ حال پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ وزارت تاجر برادری اور صنعت کاروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے انہیں سہولیات فراہم کرے نہ کہ انہیں کسی ذہنی آزمائش میں ڈالا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے جس سے عوام الناس کو سمجھنے اور اپنانے میں آسانی ہو۔