وٹامن اے کی کمی کو پورا کرنے والا سنہری سلاد پتہ

اس پتے کو ایک مخصوص طریقہ کار سے تیار کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 29, 2024

سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا سنہرا سلاد پتہ تیار کیا ہے جو وٹامن اے کی کمی کو پورا کر سکتا ہے۔

محققین کے ایک گروپ نے 'بائیو فورٹیفیکیشن' کا ایک نیا مشترکہ طریقہ وضع کیا ہے جو قدرتی طور پر سبز پودوں کے بافتوں میں دستیاب بیٹا کیروٹین کو عام مقدار سے 30 گُنا تک بڑھا دیتا ہے۔

انہیں کھانے کے بعد انسانی جسم بیٹا کیروٹین کو اہم وٹامن اے میں بدل دیتا ہے جو قوتِ مدافعت، نمو اور بصارت کی بہتری میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ وٹامن اے دل، پھیپھڑوں اور دیگر بافتوں جیسے دیگر اندرونی اعضاء کی کارکردگی بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔

دی پلانٹ جرنل میں شائع ہونے والی رپورٹ میں محققین نے لکھا کہ چھوٹے اجزاء (مائیکرو نیوٹرینٹس) کی کمی (جو پوشیدہ بھوک کے طور پر بھی جانی جاتی ہے) متعدد ممالک میں ایک بڑا مسئلہ ہے۔ بالخصوص وٹامن اے میں کمی زیروفتھیلمیا اور صحت کے دیگر مسائل یہاں تک کے موت کا سبب بن سکتی ہے۔

روایتی غذائی سپلیمنٹیشن یا فورٹیفیکیشن مائیکرو نیوٹرینٹ میں کمی کے خطرات کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے لیکن یہ طریقے کئی کیسز میں ناقابلِ برداشت ہوتے ہیں۔ بائیو فورٹیفیکیشن (مطلب مائیکرو نیوٹرینٹ سے بھرپور فصل کی پیداوار) ان کمیوں کو پورا کرنے کا ایک متبادل طریقہ ہو سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں