- ماہرین کا صارفین کو مخصوص ایپ ڈیلیٹ کرنے کا انتباہ
- وزیراعظم کا پنجگور واقعے پر نوٹس، وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب
- لبنان میں عدم استحکام اسرائیل کے مفاد میں نہیں، جرمنی
- بے گناہ مزدوروں کے قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ
- نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 66 افراد ہلاک
- پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق
- راولپنڈی ریجن میں حالات پرامن اور قانون کی پاسداری یقینی بنایا گیا، آئی جی پنجاب
- حسن نصراللہ کے قتل سے بہت سے متاثرین کو انصاف مل گیا، بائیڈن
- انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کیلیے متحدہ بزنس فورم کا 31 اکتوبر تک توسیع کا مطالبہ
- حسن نصراللہ کی شہادت، ایران میں 5 روزہ قومی سوگ کا اعلان
- لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے لڑکی کی بوری بند لاش برآمد
- حسن نصراللہ کو شہید کرنے کا حکم اسرائیل کو نیویارک سے ملا، ایرانی صدر
- حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر دیتے ہوئے خاتون اینکر رو پڑی
- روس کی حسن نصراللہ کے قتل کی مذمت، ڈرامائی نتائج سے خبردار کردیا
- جماعت اسلامی کا ملک بھر میں حسن نصر اللہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان
- ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب تاخیر کا شکار
- وزیراعلیٰ کے پی کا اپنے ہی کارکنان کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال
- مشکل دن ہمارا انتظار کر رہے ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
- سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز دو حصوں میں تقسیم، بورڈز آویزاں
- شمالی وزیرستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات بی اے ایس آئی کرےگا، سی اے اے حکام
حسن نصراللہ کی شہادت، ایران میں 5 روزہ قومی سوگ کا اعلان
تہران: ایران نے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر 5 روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا۔
ایران کی سرکاری خبرایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے سید حسن نصراللہ کی شہادت کی حزب اللہ کی جانب سے تصدیق کے بعد 5 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
حزب اللہ نے ہفتے کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ حسن نصراللہ بیروت کے جنوبی علاقے داہیہ کے گنجان آباد علاقے میں واقع رہائشی عمارت پر اسرائیل کے فضائی حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے ہیں۔
بیروت پر اسرائیل کی جانب سے حملوں کا ایک سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور حالیہ حملوں میں بیرون کے جنوبی مضافات میں گنجان آباد رہائشی عمارتیں نشانہ بنائی گئی ہیں اور اسرائیل ‘بنکر بسٹنگ’ بم استعمال کر رہا ہے۔
لبنانی وزارت صحت کے حکام نے بتایا تھا کہ مذکورہ حملے میں 6 افراد شہید اور 91 افراد زخمی ہوگئے ہیں تاہم ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
اسرائیل کے حملے میں حسن نصراللہ کی شہادت پر ایران سمیت دیگر ممالک نے مذمت کی ہے اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے مسلمانوں سے حزب اللہ کا ساتھ دینے کی درخواست کی تھی۔
ایران کے صدر مسعود پزشکان نے حسن نصراللہ کو مسلمانوں کا فخر اور مزاحمت کی علامت قرار دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف مؤثر اقدام نہ کرنے پر عالمی برادری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔