لبنان میں عدم استحکام اسرائیل کے مفاد میں نہیں، جرمنی

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

جرمن حکومت نے کہا ہے کہ حسن نصراللہ کی ہلاکت سے اسرائیل کی اپنی سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

جرمن ٹی وی چینل اے آر ڈی کو انٹرویو میں جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے کہا کہ حسن نصراللہ کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی انتہائی خطرناک صورتحال سے پورے لبنان میں عدم استحکام کا خطرہ ہے جو کسی بھی طرح اسرائیل کی سلامتی کے مفاد میں نہیں۔

دوسری جانب فرانس نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لبنان میں اسرائیل کی کسی بھی زمینی کارروائی کے خلاف ہے۔

مزید پڑھیں: روس کی حسن نصراللہ کے قتل کی مذمت، ڈرامائی نتائج سے خبردار کردیا

لبنان کے نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ایک بیان میں فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے حزب اللہ اور ایران سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کسی بھی ایسے اقدام سے باز رہیں جس سے خطے کو مزید عدم استحکام کا سامنا ہو۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔