کراچی: شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی

اسٹاف رپورٹر  اتوار 29 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

کراچی: شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری کے علاقے چشمہ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں چھپیا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروب کی شناخت 24 نعمان کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

دریں اثنا سمن آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ چورنگی سے انچولی جاتے ہوئے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

سمن آباد پولیس نے بتایا کہ مضروب کی شناخت 28 سالہ عمیر احمد کے نام سے کی گئی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید استپال کر دیا گیا جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

دریں اثنا اسی علاقے میں 35 سالہ سعید نامی شخص بھی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ چھیپا حکام کے مطابق مضروب کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لایا گیا ہے جبکہ فوری طور پر واقعہ کی نوعیت کا تعین نہیں ہوسکا اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔