پنڈی میں احتجاج کیا اور آئندہ اڈیالہ جیل بھی جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

ویب ڈیسک  اتوار 29 ستمبر 2024
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

 پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ فلسطائیت، ظلم اور جبر کا بھرپور انداز میں مقابلہ کرتے رہیں گے۔

برہان موٹروے پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق احتجاج کرکے دکھایا ہے، ہم یہاں تک پہنچے تو ہم نے یہیں پر احتجاج کیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی احتجاج کیلیے کے پی سے جانے والے متعدد کارکن پولیس فائرنگ سے زخمی ہوئے، بیرسٹر سیف

 

انہوں نے کہا کہ احتجاج ختم نہیں ہوا بلکہ جاری ہے اور اگلے ہفتے پھر احتجاج ہوگا، ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کی جنگ لڑرہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نہ رکاوٹوں سے ڈرتے ہیں اور نہ ہی روکنے پر رکیں گے، فسطائیت ، ظلم اور جبر کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔ آج بھی احتجاج ریکارڈ کرادیا ہے اور آئندہ اڈیالہ جیل بھی جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔