- بلاول بھٹو کا پْنہل چانڈیو گاؤں کے 16 شہدا کو خراجِ عقیدت
- پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی تو ہمیں بھی پریشانی نہیں، خواجہ آصف
- کراچی؛ سپر ہائی وے پر کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی
- سربراہ میٹا مارک زکربرگ 200 ارب ڈالر کلب کے ممبر بن گئے
- حوثی باغیوں کی بن گوریان ایئرپورٹ پر نیتن یاہو کو نشانہ بنانے کی کوشش
- پنڈی میں احتجاج کیا اور آئندہ اڈیالہ جیل بھی جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی
- کوئی بھی ہمارے لمبے ہاتھوں کی پہنچ سے دور نہیں، نیتن یاہو
- راولپنڈی احتجاج، پنجاب پولیس کی فائرنگ سے متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں، بیرسٹر سیف
- سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس جاری
- کراچی والوں کیلیے گھر بیٹھے لرننگ اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت پیش
- کراچی: ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق
- کراچی؛ نارتھ ناظم میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
- جنوبی افریقا میں فائرنگ سے خواتین سمیت 17 افراد ہلاک
- کراچی: شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
- ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ: اسکاٹ لینڈ کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست
- ماہرین کا صارفین کو مخصوص ایپ ڈیلیٹ کرنے کا انتباہ
- وزیراعظم کا پنجگور واقعے پر نوٹس، وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب
- لبنان میں عدم استحکام اسرائیل کے مفاد میں نہیں، جرمنی
- بے گناہ مزدوروں کے قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ
- نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 66 افراد ہلاک
بلاول بھٹو کا پْنہل چانڈیو گاؤں کے 16 شہدا کو خراجِ عقیدت
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پْنہل چانڈیو گاؤں کے 16 شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جو 29 ستمبر 1983 کو جنرل ضیا الحق کے ظالمانہ دورِ اقتدار کے دوران تحریک بحالی جمہوریت (MRD) کے دوران شہید ہوئے تھے۔
یہ سانحہ ضلع شہید بینظیر آباد کے تعلقہ سکرنڈ میں پیش آیا تھا۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے شہداء کی 41 ویں برسی کے موقع پر ان بہادر جیالوں کی قربانیوں کو سراہا، جنھوں نے پاکستان کو آمریت کی زنجیروں سے آزاد کرانے کے لیے جدوجہد کی۔
انھوں نے کہا کہ شہید کارکنان نے جمہوریت اور انصاف کے اصولوں کے لیے لڑائی لڑی اور ان کی عظیم قربانی نے انھیں پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔
واضح رہے کہ 29 ستمبر 1983 کو، پیپلز پارٹی کے 16 کارکن پْنہل خان چانڈیو گاؤں، تعلقہ سکرنڈ، ضلع شہید بینظیر آباد میں شہید ہوئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔