انٹرا پارٹی الیکشن مولانا فضل الرحمن کا پھر امیر بننے کا امکان

مولانا فضل الرحمان نے 1980 میں پارٹی کی قیادت سنبھالی


Numainda Express September 29, 2024
(فوٹو: فائل)

جمعیت علمائے اسلام کی سربراہی ایک بار پھرمولانا فضل الرحمن کو آئندہ مزید پانچ سال کے لیے ملنے کا امکان ہے، جے یو آئی کی مرکزی قیادت کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن آج پشاور میں ہوں گے۔

انتخابات میں ملک بھر سے 15 سو کے لگ بھگ مرکزی کونسل کے ارکان شریک ہونگے۔ آئندہ پانچ سال کے لئے مرکزی امیر اور سیکریٹری جنرل کا انتخاب ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے 1980 میں پارٹی کی قیادت سنبھالی اور تب سے وہ پارٹی کی سربراہی کی زمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔ خیبر پی کے، بلوچستان، سندھ، پنجاب، جی بی اور اسلام آباد کے انتخابات مکمل ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔