یوٹیلٹی اسٹورز پر170 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں کمی

  اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کردی۔

یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن  کے ترجمان  کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے عوام کی سہولت کیلیے 170 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں 10 روپے سے لیکر190 روپے تک کی  کمی کردی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔ان  اشیا میں چائے، مختلف مصالحے اور دیگر اشیا ضروریہ  شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے 800 سے زائد اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی تھی،تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کیلیے کسی قسم کی کوئی شرط لاگو نہیں ملک بھر کے تمام شہری یوٹیلیٹی اسٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں۔