سرحد پر اسمگلنگ روکنے سے معیشت پر مثبت اثر پڑاآرمی چیف
کراچی میں تاجر برادری سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مغربی سرحد پر سمگلنگ پر قابو پانے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں، آرمی چیف نے کراچی کی کاروباری برادری کو یقین دہانی کرائی کہ فوج غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کیلیے پْرعزم ہے، کراچی کی کاروباری برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔