ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں اضافہ

آئی ٹی کی برآمدات 27 فیصد اضافے کے ساتھ 298 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں


Numainda Express September 29, 2024
(فوٹو: فائل)

ایس آئی ایف سی(اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل) کے تعاون سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست 2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس تین ماہ تک منفی رہنے کے بعد 75 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ مثبت ہو گیا ہے ۔

آئی ٹی کی برآمدات 27 فیصد اضافے کے ساتھ 298 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جس کے باعث اب آئی ٹی سیکٹر کا حصہ کل برآمدات میں 48 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔

غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں رواں مالی سال کے آغاز میں ہی 64 فیصد اضافے کے ساتھ 350 ملین ڈالر موصول ہونا ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 225 ملین ڈالر تھی ۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زراگست 2023ء کے مقابلے میں 2.09 بلین ڈالر سے بڑھ کر اگست 2024ء میں 2.94 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |