حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے والا بنکر بسٹر بم کیا ہے

یہ کنکریٹ یا زمین کو پار کر کے اندرونی طور پر بھاری نقصان پہنچانے کیلیے دھماکا کرتا ہے

(فوٹو: انٹرنیٹ)

اسرائیلی فوج کی بمباری میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید کرنے کیلیے اسرائیلی فوج نے بنکر بسٹر بموں کا استعمال کیا، بنکر بسٹر بم کیا ہوتا ہے؟ اور جنگ کے دوران اس کا استعمال کس لیے کیا جاتا ہے؟ اس کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

بنکر بسٹر بموں کی ایک قسم جی بی یو 28ہے اور اسے 1999 کی خلیجی جنگ کے دوران بنایا گیا، یہ 5,000 پانڈ وزنی بم لیزر گائیڈڈ سسٹم کے ذریعے عسکری بنکروں کو تباہ کرنے کیلیے تیار کیا گیا۔


یہ کنکریٹ یا زمین کو پار کر کے اندرونی طور پر بھاری نقصان پہنچانے کیلیے دھماکا کرتا ہے۔ دوسری قسم جی بی یو 37 ہے ۔ یہ جی پی ایس کے ذریعے گائیڈ کیا جانے والا بم ہے جو موسم کی خراب صورتحال میں بھی زیر زمین عسکری اسٹرکچرز کوموثر طریقے سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

تیسری قسم ماسو آرڈیننس پینیٹریٹر (ایم او پی)جی بی یو57ہے۔یہ امریکی فوج کا سب سے بڑا بنکر بسٹر بم ہے جس کا وزن 30,000 پاؤنڈ ہے۔ یہ 200فٹ تک مضبوط کنکریٹ میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جنیوا کنونشن کے تحت ان بموں کا استعمال گنجان آباد علاقوں میں ممنوع ہے۔
Load Next Story