- دنیا کی سب سے وزنی اجمود سبزی
- میٹا کو لاپرواہی برتنی مہنگی پڑگئی
- ایران نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا
- پی آئی اے نے ملک کا پہلا قومی سیاحتی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
- ’’سیاستدانوں کے پاورپلانٹس کومتنازع ادائیگیاں کی جارہی ہیں‘‘
- ساف انڈر17 چیمپئن شپ 2024؛ دلچسپ مقابلے میں پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست
- کور کمانڈر کوئٹہ کی کراٹے چمپئن شاہ زیب رند سے ملاقات
- حیدرآباد میں 29 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق
- فیصل کریم کنڈی کی وزیراعلیٰ گنڈاپور کو دورہ گورنر ہاؤس کی دعوت
- اکتوبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے آئینی ترامیم دوبارہ لائیں گے،عرفان صدیقی
- روسی وزیر خارجہ کا مشرق وسطی میں بڑی جنگ کا خدشہ
- حسن نصراللہ کو نشانہ بنانے والا بنکر بسٹر بم کیا ہے؟
- ایس آئی ایف سی کے تعاون سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں اضافہ
- سرحد پر اسمگلنگ روکنے سے معیشت پر مثبت اثر پڑا،آرمی چیف
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامی افسران کو عدالتی اختیارات کے استعمال سے روک دیا
- یوٹیلٹی اسٹورز پر170 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں کمی
- انٹرا پارٹی الیکشن، مولانا فضل الرحمن کا پھر امیر بننے کا امکان
- بلاول بھٹو کا پْنہل چانڈیو گاؤں کے 16 شہدا کو خراجِ عقیدت
- پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی تو ہمیں بھی پریشانی نہیں، خواجہ آصف
- کراچی؛ سپر ہائی وے پر کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی
ساف انڈر17 چیمپئن شپ 2024؛ دلچسپ مقابلے میں پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست
کراچی: پاکستان کا ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2024 کے سیمی فائنل میں سفر ختم ہوگیا، سیمی فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیا کے سات مما لک کے درمیان بھوٹان کے شہر تھمپومیں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل کے لیے ہونے والے مقابلے میں بنگلادیش نے پاکستان کوپنالٹی شوٹ آؤٹ میں 8-7 سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔
میچ کے 32ویں منٹ میں محمد شہاب احمد نے عمدہ گول کر کے پاکستان کو سبقت دلوائی،کھیل کے 62 ویں منٹ میں اعبدالرحمٰن نے ملنے والی پنالٹی پر گول کر کے پاکستان کو 0-2 کی سبقت دلوادی،تاہم بنگلادیش نے 74 ویں منٹ اور پھر 94 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ2-2 کی برابری میں تبدیل کردیا۔
مزید پڑھیں: ساف انڈر 17 چیمپین شپ؛ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
شوٹ آؤٹ میں ایک موقعہ پر مقابلہ 7-7 سے برابر تھا، تاہم پاکستان نے 8 ویں پنالٹی ضائع کردی اور بنگلہ دیش نے گول کرکے فتح اپنے نام کرلی۔
پیر کوفائنل دفاعی چیمپیئن بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے نیپال کو شکست سے ہمکنار کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔