لیبیا میں دہشتگردوں کا ایئرپورٹ پر حملہ 90 فیصد طیارے تباہ

دہشتگردوں سے جھڑپ میں 2 اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے، ترجمان


ویب ڈیسک July 15, 2014
دہشتگردوں نے ایئرپورٹ کی کسٹم بلڈنگ، کنٹرول ٹاور، فیول ٹینکس اورٹرکوں کو بھی تباہ کردیا. فوٹو؛فائل

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں دہشتگردوں کی جانب سے ایئرپورٹ پر حملے کے نتیجے میں 90 فیصد طیارے تباہ ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 2 اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان احمد لمینی نے گزشتہ روز طرابلس ایئرپورٹ پر مسلح افراد کے حملے میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے ایئرپورٹ پر حملہ کیا جبکہ متعدد راکٹ فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں کنٹرول ٹاور اور پارکنگ میں کھڑے 90 فیصد طیارے تباہ ہوگئے، سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جاری رہنے والی طویل جھڑپ کے دوران 2 اہلکاروں سمیت 15 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے۔


دہشتگردوں کے حملےکے نتیجے میں طرابلس ایئرپورٹ پر کھڑی گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ حکام کے مطابق طیاروں کی مرمت میں لاکھوں ڈالرزخرچ ہوں گے جبکہ دہشتگردوں نے ایئرپورٹ کی کسٹم بلڈنگ، کنٹرول ٹاور، فیول ٹینکس اورٹرکوں کو بھی تباہ کردیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ نے طرابلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کے بعد اپنے عملے کو فوری طور پر شمالی افریقی ممالک جانے کی ہدایات جاری کردیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |