لاہور میں پولیس مقابلے میں 72 مقدمات میں ملوث ملزم جیلا ہلاک
جیلا دوران ڈکیتی قتل کی تین وارداتوں، کئی بنکوں کی کیش وین لوٹنے سمیت کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا
پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو اسد جمیل احمد عرف جیلااپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
جیلا 72 سے زائد مقدمات میں ملوث تھا جو آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوا۔ جیلا دوران ڈکیتی قتل کی تین وارداتوں، کئی بنکوں کی کیش وین لوٹنے سمیت کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن کے مطابق شہزادہ گاؤں کاہنہ میں اشتہاریوں کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو اشتہاریوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے تبادلے میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا جیلا ڈکیت مارا گیا جب کہ اس کے 2 ساتھی فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تھانہ کاہنہ لے جارہے تھے کہ 4 نامعلوم ملزمان نے اپنےساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے جیلا شدید زخمی ہو گیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا جو کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔
ڈی ایس پی چوہدری فیصل شریف کے مطابق ہلاک ملزم نے 2017 میں نصیر آباد لاہور کے علاقہ میں بنک سے رقم لے نکلوانے والے شہری سے 50لاکھ روپے چھین لیےاور مزاحمت پر فائر مار کر قتل کردیا تھا۔
اسی طرح 2022 میں علاقہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم اوکاڑہ میں بھی ملزم نے دوران ڈکیتی شہری کو قتل کر دیا تھا۔ 2019 میں کینٹ راولپنڈی میں بھی ملزم نے دوران ڈکیتی شہری کو فائر مار کر قتل کر دیا تھا ۔ ہلاک ملزم قتل، ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری بھی تھا
ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ ہلاک ہونے والے ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔